چائینز چکن پارسل

چائینز چکن پارسل
اشیائ:
چکن کے پسندے 1 کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن 4جوئے
ادرک(باریک کٹی ہوئی) 2 کھانے کے چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی 1 چائے کا چمچ
سرکہ 4 کھانے کے چمچ
سویا ساس 4 کھانے کے چمچ
ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی) 4 عدد
ہری پھلیاں 2 پیالی
چینی 1 کھانے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
بٹر پیپر پیکنگ کے لیے
ترکیب:
نمک، سفید مرچ، لہسن، چینی، سویا ساس اور سرکہ کو ملا کر اچھی طرح چکن میں لگائیں اور چکن کو کم از کم ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ بٹر پیپر کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں، ان پر ہلکا سا آئل لگا کر ایک ایک پیپر پر ایک پارچہ پھیلا کر رکھیں۔ان پر تھوڑی تھوڑی ہری پیاز، ادرک اور باریک کٹی ہوئی ہری پھلیاں رکھ دیں۔ کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں اور دونوں طرف سے فرائی کرلیں۔

Posted on May 25, 2011

چائینز چکن پارسل

چائینز چکن پارسل
اشیاء:
چکن بریسٹ پیس 1 کلو
سفید مرچ پاﺅڈر 1 کھانے کا چمچ
سویا سوس 4 کھانے کے چمچ
ہری پیاز 4 عدد(چوبڈ)
چینی 1کھانے کا چمچ
اجینو موتو 1/2 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
بٹر پیپر حسب ضرورت
لہسن 4 جوئے(کرش کریں)
ادرک 2 کھانے کے چمچ(لمبا کٹا ہوا)
ترکیب:
چکن کو نمک، سفید مرچ، لہسن، چینی اور اجینو موتو، سویا ساس اور سرکے میں مرینیٹ کریں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ بٹر پیپر کو چوکور پیس میں کاٹ لیں اور ہر ایک پیس میں ہلکا تیل لگادیں اب ہر پیس میں چکن کا پیس رکھیں ، اس پر ادرک، ہری پیاز اور باریک چوپ کٹے ہوئے فرنچ بینز رکھیں۔ ہر چوکور پیس کو ایک لفافے کی طرح سے بند کردیں تاکہ یہ کھلے نہیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریںاور ان پارسل کو فرائی کریں۔ گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔

Posted on May 23, 2011