ڈبل روٹی کے رول

Posted on May 16, 2011

ڈبل روٹی کے رول

ڈبل روٹی کے رول
اشیاء:
ڈبل روٹی کے سلائس 8 عدد
آلو(میش کیے ہوئے) 2 عدد
کالی مرچ(پاﺅڈر) 1\2 چائے کا چمچ
پودینہ کے پتے 1کھانے کا چمچ
ہری مرچیں(چوبڈ) 2 عدد
قیمہ 1 پاﺅ
ادرک\لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
ہلدی پاﺅڈر 1\4 چائے کا چمچ
لال مرچ پاﺅڈر 1\2 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ڈبل روٹی کے سلائس پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ہرسلائس کو اب دونوں ہاتھوں سے دبائیں تاکہ سارا پانی نکل جائے۔ آلو میں نمک، کالی مرچ، ہرادھنیا، پودینہ، ہری مرچ شامل کردیں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ ایک پین میں قیمہ، نمک، ادرک\لہسن پیسٹ، لال مرچ پاﺅڈر،ہلدی اور زیرہ ڈال دیں اور ڈھانپ کر پکائیں۔ جب تک قیمے کا پانی خشک ہوجائے۔ ہر ڈبل روٹی کے سلائس میں ایک کھانے کا چمچ آلو اور قیمے کی فلنگ ڈالیں اور ڈبل روٹی کے رول بنالیں۔ آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اب کڑاہی مٰں تیل گرم کرکے رول گولڈن فرائی کرلیں۔ گارنشکرکے کیچپ اور املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 16, 2011