فرائیڈ چکن پیٹیز

فرائیڈ چکن پیٹیز
اشیاء:
چکن کے پسندے 1 کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن 4 جوئے(کچلا ہوا)
ادرک 2 کھانے کے چمچ(باریک کٹی ہوئی)
سفید مرچ 1 چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
سرکہ 4 کھانے کے چمچ
سویا ساس 4 کھانے کے چمچ
ہری پیاز 4عدد(باریک کٹی ہوئی)
ہری پھلیاں 2 پیالی
چینی 1 کھانے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
نان اسٹیک پین میں مکھن یا مارجرین کو ہلکا سا پگھلائیں اور میدہ ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں۔ اس کے لیے لکڑی کے چمچ کا استعمال کریں۔جب میدہ اچھی طرح بُھن جائے اور خوشبو آنے لگے تو تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ شامل کریں اور انڈا پھینٹنے والے سانچے سے مستقل چلاتے رہیں تاکہ گھٹلیاں نہ بننے پائیں۔حسب پسند گاڑھا کرلیں اور نمک، سفید مرچ اور مسٹرڈ پاﺅڈر شامل کردیں۔ وہائٹ ساس تیار ہے۔ساس چولہے سے اتارنے کے بعد اس میں چکن شامل کردیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس کو مختلف شکل میں کاٹ لیں۔ اس کے ایک ٹکڑے پر چکن کا پیسٹ لگائیں اور دوسرے ٹکڑے سے اچھی طرح بند کردیں۔کڑاہی میں تیل گرم کرکے چکن پیٹیز کو انڈے میں ڈبو کر گولڈن فرائی کرلیں۔

Posted on May 26, 2011

فرائیڈ چکن پیٹیز

فرائیڈ چکن پیٹیز
اشیاء:
چکن 2 کپ(ابال کر ریشے کرلیں)
سفید مرچ پاﺅڈر 1 کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پاﺅڈر 1/2چائے کا چمچ
میدہ 1 کھانے کے چمچ
انڈے کی سفیدی 1 عدد
مکھن یا مارجرین 2 کھانے کے چمچ
دودھ 1 کپ
ڈبل روٹی کے سلائس 12 عدد
انڈے: 2عدد(پھینٹ لیں)
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پین میں مارجرین یا مکھن کو پگھلا کر اس میں میدہ شامل کریں اور ہلکی آنچ پر لکڑی کے چمچ سے مکس کریں، جب میدے سے خوشبو اٹھنے لگے تو اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ شامل کردیں ساتھ ساتھ چمچ بھی چلاتے رہیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں اور اب انڈے کی سفیدی بھی ڈال دیں اور اس وقت تک ملائیں جب تک کہ گاڑھا ہوجائے۔ اب نمک، سفید مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کردیں۔ وائٹ ساس تیار ہے۔ چولھے سے ہٹالیں۔ اب چکن اور مسٹرڈ پاﺅڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو دل کی شکل میں کاٹ لیں(آپ انہیں کو ئی بھی شکل دے سکتے ہیں) اور اب ایک پیس پر چکن کا مرکب رکھیں اور اس پر دوسر ا ڈبل روٹی کا پیس رکھیں اوراچھی طرح سے سیل کردیں تاکہ ڈبل روٹی کے ٹکڑے الگ نہ ہوں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، اب ان پیٹیز کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کرکے فرائی کریں۔گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔

Posted on May 16, 2011