جھٹ پٹ چکن مصالحہ

جھٹ پٹ چکن مصالحہ
اشیاء:
چکن 1کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن 10 جوئے
ادرک 2 انچ کا ٹکڑا
پیاز(موٹی کٹی ہوئی) 2 عدد دمیانی
دہی(پھینٹا ہوا) 1 پیالی
ثابت لال مرچیں 12 عدد
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ(موٹی کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
تیل آدھی پیالی
ہرا دھنیا حسب پسند
لیموں کی قاشین حسب ضرورت
ترکیب:
چکن کو نمک، کالی مرچ اور دہی لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پیاز، ادرک، لہسن، زیرہ اور لال مرچوں کو ملا کر موٹا موٹا پیس لیں۔ دیگچی میںتیل کو گرم کرکے گرم مصالحہ ڈالیں۔ جب کڑکڑانے لگے تو پیس کر رکھا ہوا مصالحہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک بھونیں۔ چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے۔ہرا دھنیا چھڑک کر پانچ منٹ تک ہلکے چولہے پر پکانے کے بعد اتار لیں۔ ہرا دھنیا اور لیموں کی قاشوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Posted on May 26, 2011