مرغ حیدرآبادی

اشیاء:
مرغ ایک عدد پیاز آدھا پاﺅ
لہسن ایک پوتھی ادرک آدھی چھٹانک
کچا پپیتہ ذراسا گرم مصالحہ ایک چمچی(پساہوا)
مونگ پھلی آدھی چمچی ناریل 2 چائے کے چمچے
خشخاش 2چائے کے چمچے دہی 3 چھٹانک
ہلدی حسب ذائقہ مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ ہرا دھنیا تھوڑا سا
گھی 3چھٹانک
ترکیب:
مرغی کو صاف کرکے ٹکڑے کرلیں اور پپیتہ پیس کر ملا دیں۔ پندرہ بیس منٹ پڑا رہنے دیں۔ ایک پتیلی میں پیاز اور گھی ڈال کر پیاز سرخ کرلیں۔ پھر اس میں مرغی ڈال کرآہستہ آہستہ بھونیں۔ تمام مصالحہ پیس کر ڈالیں اور بھونیں۔ اب دہی ڈال کر بھونیں۔ جب دہی خشک ہوجائے تو ہرا مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر دم دے دیں۔ چند منٹ دم آنے کے بعد اتار لیں۔ مزیدار حیدرآبادی مرغی تیار ہوگی۔

Posted on Jul 04, 2011