نورتن چکن قورمہ

اشیاء:
$چکن # 1 کلو
$مکھن # 5 چائے کے چمچے
$دار چینی # 5 ٹکڑے
$لہسن،ادرک کا پیسٹ # 3 کھانے کے چمچے
$لال مرچ # 2 کھانے کے چمچے
$بادام پسے ہوئے # آدھا کپ
$پیاز باریک کٹے ہوئے # 3 کپ
$ہلدی # 1 چائے کا چمچہ
$نمک # حسب ذائقہ
$کیوڑہ # چند قطرے
$ہری مرچیں # 6 عدد
$تیل # 2 کھانے کے چمچے
$تیزپات # 1 پتہ
$ہری الائچی # 10 عدد
$دہی # 4 کھانے کے چمچے
$جاوتری پاؤڈر # 2 کھانے کے چمچے
$لونگ # 5 عدد
$کریم # 2 کپ
$ہرا دھنیا یا پودینہ # حسب ضرورت
$سجاوٹ کے لئے # بادام،کاجو،کشمش حسب ضرورت
$مکھن # تلنے کے لئے

ترکیب:

تیل اور مکھن کو ایک پین میں گرم کر کے اس میں تیز پات،دار چینی،لونگ اور الائچی کو کچھ دیر بھونیں پھر اس میں پیاز ڈال کر کچھ دیر فرائی کریں?اس کے بعد ادرک،لہسن،ہلدی،لال مرچ،نمک،پسے ہوئے بادام اور دہی کو پھینٹ کر ڈالیں?درمیانی آنچ پر دس منٹ پکائیں،جب مصالحہ بھن جائے اور تیل اوپر آ جائےتو چکن ڈال کر 15 منٹ فرائی کریں?جب چکن پک جائے تو کریم،ہری مرچیں،جاوتری اور کیوڑہ ڈالیں اور چند منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں،مکھن میں بادام،کاجو اور کشمش کو تل کر نکال لیں اور قورمے کے اوپر ڈال دیں ساتھ ہی پودینے یا دھنے کے پتے ڈال دیں?مزیدار نورتن قورمہ تیار ہے?

Posted on Feb 16, 2011