دال کے سموسے

دال کے سموسے
اشیاء:
تلی ہوئی مونگ کی دال 1پاﺅ
پیاز 2عدد(درمیانے ساز،باریک سلائز)
ہرا دھنیا 1 گڈی(چوبڈ)
پودینے کے پتے 1/2 گڈی(چوبڈ)
ہری مرچیں 6 عدد(چوبڈ)
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
سموسے کی پٹیاں 2 درجن
میدہ 2 چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب :
دال میں نمک، پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں اور لیموں کا رس ملادیں اور دس منٹ کے لیے الگ رکھ دیں۔ اب سموسوں کو سیل کرنے کے لیے پیسٹ تیار کریں میدے میں اتنا پانی ڈالیں کہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔ سموسوں کی پٹی لے کر اس کو سموسے کی شکل دیں اور اس کے اندر دال کے مکسچر کی فلنگ کریں اور اس کو اچھی طرح میدے کے پیسٹ کے ساتھ سیل کریں۔ اب تما م پٹیوں سے اسی طرح سموسے بنائیں اور پندرہ منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔ ایک کڑاہی میںتیل گرم کریں اور سموسے فرائی کرلیں جب تک گولڈن نہ ہوجائیں۔

Posted on May 17, 2011