قبولی پلاﺅ

اشیاء:
دال چنا آدھا کلو
چاول 3پاﺅ
گھی ایک پاﺅ
لونگ ایک ماشہ
الائچی بڑی ایک ماشہ
مرچ سیاہ ایک ماشہ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ ثابت 8 یا 10
دودھ آدھا کلو

ترکیب:
دال چنا رات کو پانی میں نمک ڈال کر بھگودیں۔صبح اس کا پانی نچوڑدیں اور ذرا دیر کے لئے کپڑے پر پھیلادیں کہ خشک ہوجائے۔ پھراس کو دودھ میں ہلکی آنچ پر چڑھا دین اور اتنا پکائیں کہ دودھ بالکل خوش ہوجائے لیکن دال بالکل نہ گل جائے۔ اب دیگچی میں گھی ڈال کر اس میں لونگ الائچی کے دانے نکال کرڈال دیںاور بھن جائے تو چاول ڈال دیں اور چاولوں سے دوگنا پانی پھرسرخ مرچ ثابت اور نمک حسب ذائقہ ڈال دیں۔ دَم کے وقت کالی مرچ ڈال کر دَم لگادیں۔ اگر پسند ہوتو زغفران چھڑک سکتے ہیں۔

Posted on Jun 27, 2011