آم کا اسکوائش

آم کا اسکوائش
اشیاء:
آم چوسنے والا رس 700 گرام
میٹھا رنگ پیلا حسب پسند
چینی 1کلو
پانی 1 لیٹر
ٹاٹرک ایسڈ 10 گرام
پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ 10 گرام
ترکیب:
پہلے آموں کو اچھی طرح دھولیں اور آمو کا رس کا رس نکال لیں اور اس کو ایک بار کپڑے میں سے چھان کر ایک برتن میں ڈھانپ دیں۔یہ اس وزن میں1000 یا1500 گرام ہونا چاہئے۔ اب ایک برتن میں پانی ڈالیں اور پھر اس میں چینی ڈال کر بڑے چمچ سے حل کریں اور پھر اس میں ٹاٹرک ایسڈ ملادیں اور اس مکسچر کو خوب ملالیں۔ اگر ٹھیک سے حل نہیں ہوسکا تو اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور حل ہونے کے بعد اسے کپڑے میں چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں رس ملادیں اور پوٹاشیم بائی سلفائیٹ ملادیں اور رنگ بھی پانی میں گھول کر ملادیں۔ ان سب کو بڑے چمچ سے اتنا ہلائیں کہ سب حل ہوجائے۔ اب ان کو بوتلوں میں بھرلیں۔ آم اسکوائش تیار ہے۔

Posted on May 26, 2011