اَرہر کی دال


اشیاء:
$ارہر کی دال # ایک پیالی
$بیگن # دو عدد (گول گول قتلے کاٹ کر نمک ملا دیں)
$ٹماٹر # چار عدد (درمیانے سائز کے، اُبال کر بلینڈر میں پیس لیں)
$لال مرچ # ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)
$ہلدی # آدھا کھانے کا چمچہ
$ادرک، لہسن # ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
$دار چینی # توے کے اوپر بھون کر پیس لیں
$ہری مرچ # چار عدد
$کڑی پتہّ # چھ عدد
$لیموں # چار عدد
$رائی # آدھا چائے کا چمچہ
$نمک # حسبِ ذائقہ
$تیل # ایک کھانا پکانے والا چمچہ

ترکیب:
سب سے پہلے دال کو اچھی طرح اُبال لیں، جب اچھی طرح گل جائے تو اُتار لیں پھر ایک دیگچی میں تیل ڈال کر کڑی پتہّ سیاہ کرلیں، جب سیاہ ہو جائے تو ہلدی، مرچ، نمک، ادرک، لہسن ڈال کر ہلکا بھون لیں پھر اُبلے ہوئے ٹماٹر، رائی، لیموں کا رس ڈال دیں، اب دال اور ہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں، بیگن الگ سے اچھی طرح فرائی کر لیں، انہیں دال کے اوپر ڈال کر پِسی ہوئی دارچینی ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں، جتنی دیر دم پر رکھیں گے یہ اتنی ہی مزیدار ہو گی?

Posted on Feb 16, 2011