چنے کی دال کریلا

چنے کی دال کریلا
اشیاء:
کریلے ایک کلو
سونف حسب ضرورت
کلونجی حسب ضرورت
پیاز حسب ضرورت
لہسن حسب ضرورت
دال چنا ایک پاﺅ
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب ضرورت
املی یا کچے آم حسب ضرورت

ترکیب:
پیاز موٹی کاٹ لیجئے اور نمک اور لہسن پیس لیجئے۔ کریلے چھیل کر ان میں نمک لگا کر رکھ دیجئے۔ جب ان کا پانی نکل جائے تو پانی سے خوب دھو لیجئے۔ اب سب مصالحہ دال میں شامل کرلیجئے۔ مع سونف اور کلونجی اور کریلے کے اندر دال مع مصالحہ بھر کر دھاگے سے کریلے باندھ دیجئے اور دیگچی میں پانی ڈال دیجئے اور پکنے دیجئے۔ جب گل جائیں تو گھی می تل لیں۔ جب کریلے سرخ ہوجائیں تو اتار لیں اور ڈش میں سجا کر پیش کریں۔

Posted on Jun 16, 2011