چٹ پٹے آلو چھولے

اشیاء:
$سفید چنے# آدھا کلو
$آلو # آدھا کلو
$املی کا رس# ایک کپ
$سفید زیرہ# دو چائے کے چمچ (توے پر بھون کر پیس لیں)
$دھنیا ثابت# دو چائے کے چمچ (توے پر بھون کر پیس لیں)
$لال مرچ # آٹھ عدد(ثابت) (ان کو بھی توے پر بھون کر پیس لیں)
$نمک # حسب ذائقہ
$پیاز # دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
$ٹماٹر # دو عدد
$سوڈا # ایک چائے کا چمچ
$دھنیا،پودینہ # باریک کٹا ہوا
$لال مرچ پاؤڈر# ایک چائے کا چمچ
$ہری مرچ # چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
$چینی # ایک چائے کا چمچ
$نمک # آدھا چمچ کو املی کے رس میں
ڈال کر پانچ منٹ پکا لیں

ترکیب:
رات کو پانی میں بھگوئے ہوئے چنے صبح اچھی طرح دھوئیں اور سوڈا ڈال کر ابالنے کے لیے رکھ دیں ،جب چنے گل جائیں تو اس میں آلو کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں? آلو گل جانے پر چولہے پرسے اتار دیں اور اس میں املی کا پانی ،پیاز ،ٹماٹر،دھنیا،پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر مکس کریں اور اوپر بھونا ہوا مصالحہ چھڑک دیں?

Posted on Feb 16, 2011