فرائید چنا مسالا

فرائیڈ چنا مسالا
اشیاء:
سفید چنے 1 پاﺅ
کھانے کا سوڈا 1/2 چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
کٹی لال مرچ 1\2 چائے کا چمچ
دھنیا(بھنا پسا) 1 چائے کا چمچ
اجوائن 2 چٹکی
آمچور پاﺅڈر 2 کھانے کے چمچے
سیاہ نمک(پسا) 2 چٹکی
پسی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
چاٹ مسالا 1\2 چائے کا چمچ
کالی مرچ(پسی ہوئی) 1\4 چائے کا چمچ
سفید زیرہ(بھنا پسا) 1 چائے کا چمچ
ترکیب:
چنوں کو صاف کرنے کے بعد رات کو سوڈے اور نمک کو ڈال کر پانی میں بھگودیں۔ کم از کم چوبیس گھنٹے چنے پانی میں بھیگے رہیں۔ پھر انہیں دھو کر ابال لیں، نہ گلیں تو تھوڑی چینی ڈال دیں، جب چنے گل جائیں تو انہیں پانی سے چھان کر خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اب ایک باﺅل میں تمام مسالے اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب خشک کیے ہوئے چنوں کو ٹھوڑے سے تیل میں فرائی کرلیں۔ جب ان کی اسکن کرنچی ہوجائے تو چولھا بند کردیں اور تمام خشک مسالے کانٹے کی مدد سے چنوں میں اچھی طرح مکس کرکے چنوں کو ڈھانپ دیں۔ یہ چنے ایک ہفتے تک اسٹور کیے جاسکتے ہیں۔

Posted on May 23, 2011