حلیم

اشیاء:
$گیہوں # آدھا کلو(ڈیڑھ گھنٹے کے لئے بھگو دیں)
$گوشت # ڈیڑھ کلو
$پیاز # تین عدد
$ادرک لہسن # دو کھانے کے چمچے(پسا ہوا)
$گرم مصالحہ # ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا )
$لال مرچ # دو چائے کے چمچے(پسی ہوئی)
$چنے کی دال # ایک پیالی(اُبال کر باریک پیس لیں)
$میٹھا سوڈا # ایک چوتھائی چائے کا چمچہ
$نمک # حسب ذائقہ
$ گھی # ڈیڑھ پیالی حلیم کے اوپر ڈالنے والے مصالحے
$پودینہ # ایک گھٹی(پتے الگ کرکے باریک کاٹ لیں)
$ہرا دھنیا # باریک کٹا ہوا
$ہر ی مرچ # چھ عدد
$سفید زیرہ بُھنا ہوا # ایک چائے کا چمچ(باریک پیس لیں)
$ادرک # درمیانی سائز کے ٹکڑے، دو عدد، لمبی لمبی کاٹ لیں
$لیموں # چار عدد
$گھی # دو پیالی

ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں گوشت گھی اور مصالحے ڈال کر ہلکی آنچ پر چڑھا دیں? گیہوں کو ایک الگ دیگچی میں بہت سا پانی ڈال کر اُبالنے رکھ دیں? تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ چلاتے رہیں? جب گیہوں میں لیس آنا شروع ہوجائے تو میٹھا سوڈا ڈال دیں? اس سے گیہوں اندر تک گل جائیں گے? جب گیہوں اچھی طرح گل جائیں تو گوشت میں ملادیں? ہلکی آنچ میں پکنے دیں? جب دونوں چیزیں یکجان ہوجائیں تو پسی ہوئی دال میں دو پیالی پانی ڈال کر گوشت ملادیں، اچھی طرح سے چلا کر توے پر دم پر رکھ دیں? حلیم کے اوپر تھوڑا سا ہر ا مصالحہ،ادرک، گرم مصالحہ بھی ڈال دیں? حلیم بھی جتنی دیر پکے گا اتنا ہی مزا دار ہوگا? ایک چھوٹی سی دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز ڈال دیں، جب پیاز براؤں ہوجائے تو نکال کر اخبار پر پھیلادیں? جب حلیم کھانے کے لئے نکالنا ہوتو سارے مصالحے تلی ہوئی پیاز اور بہت تیز گرم گھی کے ساتھ رکھیں?

Posted on Feb 16, 2011