کرارے اسنیکس

کرارے اسنیکس
اشیاء:
سموسے کی پٹیاں 10 عدد
بریڈ کرمز 1 کپ
بُھنا قیمہ 1 پاﺅ
اروی کے پتے 3عدد
پیاز(چوپ کی ہوئی) 1 عدد
ہرادھنیا(کترا ہوا) 2کھانے کے چمچے
بند گوبھی(چوبڈ) 2 کھانے کے چمچے
اناردانہ 2 کھانے کے چمچے
ثابت دھنیا(بھنا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
زیرہ(بھنا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
انڈا 1 عدد
بینگن(چھوٹے) 2عدد
ترکیب:
قیمے میں تمام ہرے اور خشک مسالے اچھی طرح مکس کرکے سموسے کی پٹیوں میں بھر کر اس کے کناروں کو پھینٹنے ہوئے انڈے کے مکسچر سے بند کردیں۔ تمام سموسے اسی طرح تیار کرلیں۔ ایک کڑاہی میں تیل ڈالیں اور سموسوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔بقیہ بچے ہوئے قیمے سے گول بیضوی اور لمبے شیپ کے کباب بنالیں اور انہیں پہلے انڈے میں ڈپ کریں۔ پھر بریڈ کرمز اور تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ کچھ قیمے کے رول بنا کر پہلے انڈے میں ڈپ کریں۔ پھر بریڈ کرمز لگا کر انہیں اروی کے پتوں میں لپیٹ دیں۔ انڈے کے مکسچر یا ٹوٹھ پک یا دھاگے سے بند کرکے شیلو فرائی کرلیں، چھوٹے بینگنوں کو چیر کر اندر سے گودا نکال دیں اور قیمہ بھر کر بھاپ میں پکالیں اور املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ کیچپ سے گارنش کریں۔

Posted on May 23, 2011