کشمیری دم آلو

کشمیری دم آلو
اشیاء:
آلو 20 چھوٹے سائز کے
خشک کشمیری مرچیں 6 عدد
دہی 2 کپ
الائچی 1/2چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
سونف 2 کھانے کے چمچ(پسی ہوئی)
سرسوں کاتیل 1/4کپ
لونگ اور ہینگ 1 چٹکی بھنا ہوا دھنیا 1/2چائے کا چمچ
گرم مصالحہ 1/2چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
کانٹے کی مدد سے آلوﺅں کوچھیلیں اور سوراخ کریں انہیں نمکین پانی میں پندرہ منٹ تک رکھیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر فرائی کریں یہاں تک کہ ان کا رنگ سنہرا بھورا ہوجائے، خشک کشمیری لال مرچوں کا پیسٹ بنالیں۔ کشمیری لال مرچ پیسٹ الائچی(پسی ہوئی) خشک ادرک پسی ہوئی اور سونف(پسی ہوئی) دھنیا، گرم مصالحہ کے ساتھ دہی کو پھینٹیں۔ ایک پین میں سرسوں کے تیل کو گرم کریں اور لونگ اور ہینگ ڈالیں۔ آدھا کپ پانی اور نمک ڈالیں اور اسے اُبال لیں۔ دہی کا آمیزہ ڈالیں اور اسے ابال لیں ۔ فرائی کیے ہوئے آلو ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ آلوگریوی کو جذب کرلیں اورتیل تیرنے لگے۔ تازہ بھنے اور پسے ہوئے زیرے اور پسے ہوئے گرم مصالحے کے ساتھ سجا کر گرم گرم پیش کریں۔

Posted on May 18, 2011