لیموں کا اسکواش

لیموں کا اسکواش
اشیاء:
لیموں کا رس 1 کلو
چینی 2 کلو
پانی 1 لیٹر
ٹاٹرک ایسڈ 1\2 چائے کا چمچ
پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ 1\4 چائے کا چمچ
ترکیب:
لیموں دھو کر کاٹ لیں۔ رس نکال کر چھان لیں۔ چینی کو پانی میں ڈال کر ابالیں۔ چھانیں اور ایک تار چاشنی تیار کرلیں۔ چاشنی ٹھنڈی کرلیں اور لیموں کا رس ملائیں۔ ٹاٹرک ایسڈ ملائیں اور چمچ سے ہلائے ہوئے ایک جان کریں۔ پیالے میں چوتھائی حصہ پانی لیں اور اس میں پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ گھولیں۔ تیار ٹھنڈے اسکوائش میں یہ گھول ڈالیں۔ بوتلوں کو پہلے سے ہی اچھی طرح دھو کر اور خشک کرکے تیار رکھیں۔ لیموں کا اسکوائش بوتلوں میں بھر کر صاف اور خشک جگہ پر رکھیں۔

Posted on May 26, 2011