مدراسی کٹلس

$اجزاء:#

$قیمہ(بھنا ہوا)# 1 پاؤ
$بیسن# آدھا کپ
$انڈے# 3 عدد
$بریڈ سلائس# 4 عدد
$بریڈ کرمبز# حسب ضرورت
$انڈے(پھینٹے ہوئے)# 2 عدد
$ہرے دھنیے کے پتے# حسب ضرورت
$ہری مرچ# حسب ذائقہ
$گھی# حسب ضرورت

ترکیب:

سب سے پہلے قیمے کو 1 پیاز ، 1 چائے کا چمچہ ادرک پیسٹ ، 1 چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ ، لال مرچ 1 چائے کا چمچہ ، ہری مرچ ، نمک 1 چائے کا چمچہ ، گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ اور تیل 4 کھانے کے چمچے کے ساتھ پکا لیں?
پھر قیمے میں بیسن ،انڈہ اور بریڈ سلائس ملا دیں اور اچھی طرح میش کر لیں? ہرے دھنیے کے پتے اور ہری مرچیں بھی ساتھ ہی شامل کر لیں اور انہیں کٹلس کی شیپ میں بنا لیں? پہلے انڈے میں ڈبوئیں پھر بریڈ کرمبز میں رول کریں اور گھی میں ڈیپ فرائی کریں? تیار ہونے پر کیچپ اور سلاد کر ساتھ سرو کریں?

Posted on Feb 16, 2011