مونگ آلو بڑا

مونگ آلو بڑا
اشیاء:
دہی بڑا مکس 1 پیکٹ
چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ
آلو(ابلے،کش کیے ہوئے) 3 عدد(درمیانے)
ہری مرچ(پسی ہوئی) 3عدد
دہی(پھینٹا ہوا) 1\2کلو
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
کش کیے ہوئے آلوﺅں میں چاٹ مصالحہ، ہری مرچ اور ایک چائے کا چمچ دہی بڑا مکس ملا کر دس سے بارہ عدد بڑے بنالیں اور الگ رکھ دیں۔تین چوتھائی کپ میں بچا ہوا دہی بڑا مکس ملالیں۔ آلو کی ٹکیاں دہی بڑا مکسچر میں ڈبو کر گرم تیل میں سنہرا ہونے تک فرائی کرلیں۔ بڑﺅں کو ایک ڈش میں رکھ کر پھینٹا ہوا دہی اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر ہری چٹنی اور کٹا ہوا دھنیا ڈال کر پیش کریں۔

Posted on May 24, 2011