نمک پارے

نمک پارے
اشیاء:
میدہ 1\2 کلو
چکن کیوبز 2 عدد
گھی 2 کھانے کے چمچ
سیاہ زیرہ 1 چائے کا چمچ
کارن آئل حسب ضرورت
ترکیب:
میدہ چھان لیں اور دو کھانے کے چمچ گھی ملا کر ہاتھوں میں اچھی طرح ملیں، ایک پیالی نیم گرم پانی میں چکن کیوبز گھول لیں۔ زیرہ بھی میدے میں ملادیں اور چکن کیوبز والے پانی کے ساتھ میدہ خوب سخت کرلیں۔ میدے کے دو بڑے بڑے پیڑے سے بنا کر بیلن سے بیل کر بڑی سی روٹی بنالیں۔ تیز چھری سے سب نمک پارے کاٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرلیں اور نمک پارے تل کر ہلکے سنہری کرلیں، آنچ تیز ہو ورنہ خستہ ہونے سے پہلے ہی لال ہوجائیں گے۔

Posted on May 26, 2011