پالک کا پراٹھا

پالک کا پراٹھا
اشیاء:
پالک 1\2 کلو
ہری مرچیں 4 عدد
آٹا ڈیڑھ کپ
نمک حسب ذائقہ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
پالک صاف کرکے دھو لیں۔ سو گرام الگ رکھ لیں اور ان کو کاٹ لیں۔ باقی کو ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑی دیر ڈالیں اور ٹھنڈے پانی میں تازہ کرلیں۔ ہری مرچیں دھو کر بیچ نکال لیں اور انہیں کاٹ لیں۔ ابلے پانی میں ڈالے ہوئے پالک اور ہری مرچوں کا گاڑھا شوربا بنائیں۔ آٹے کو نمک کے ساتھ چھان لیں اور پالک کے شوربے، کٹی ہوئی پالک اور پانی(اگر ضرورت ہو تو) کے ساتھ نرم گوندھ لیں پھر گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں اور تیس منٹ کے لیے الگ رکھ دیں۔ آٹھ مساوی حصوں میں تقسیم کریں ہر ایک کو رول کریں ، کچھ گھی لگائیں اور درمیان سے تہہ کرلیں۔ پھر ایک اور تہہ لگائیں۔ تکون کی شکل میں رول بنائیں جس کی ہر سائڈ تقریباََ چھ انچ کی ہو۔ توا گرم کریں اور اس پر پراٹھا رکھیں، پڑاٹھے کو الٹا کریں اور اس کے چاروں طرف گھی لگائیں۔ پھر پلٹیں اور دوسری جانب بھی گھی لگائیں، پکائیں یہاں تک کہ دونوں طرف سے برابر پک جائے۔ دہی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011