پیٹا بریڈ

پیٹا بریڈ(عربی ذائقہ)
اشیاء:
گندم کا آٹا ڈھائی کپ(بغیر چھنا)
دیگر اقسام کے آٹے(جو وغیرہ) 3کپ
خمیر(خشک) 3 کھانے کا چمچ
گرم پانی ڈھائی کپ
نمک 2 کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں خمیر اور شہد کو نصف کپ گرم میں گھول کر رکھ لیں اور دس منٹ تک اوون میں رکھیں۔ اب تمام اقسام کے آٹے، خمیر اور شہد کے مرکب، باقی دو کپ گرم پانی، نمک اور زیتون کا تیل یکجاں کرکے ایک برتن میں گوندھ لیں۔ جب اشیا یک جان ہوجائیں اور ایک پیڑے کی شکل اختیار کرلیں تو اس کے آمیزے کے برابر کے پیڑے بنالیں۔ اب ان پیڑوں کو کسی نم کپڑے سے ڈھانپ کر گھنٹہ بھر کے لیے گرم جگہ پر رکھ دیں۔ اس دوران میں یہ سائز میں ڈبل ہوجائیں گے۔ اب ہر پیڑے کو بیل کر، گول روٹی کی شکل دے دیں۔بیکنگ شیٹ پر رکھ کر دونوں طرف سے ایک ایک منت کے لیے بیک کریں حتیٰ کہ اس کا رنگ ہلکا بھورا ہوجائے۔ باقی پیڑوں کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں۔پیٹا بڑیڈ تیارہوجائے توہمس اور فلافل کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011