رینبو فروٹ سیلڈ

رینبو فروٹ سیلڈ
اشیاء:
اسٹربیری 1/2 کپ(ہاف کی ہوئی)
کیوی 3عدد(کیوبز سلائس کرلیں)
لال چھلکے والا سیب 1 عدد(بڑے کیوبز کرلیں)
سبز چھلکے والا سیب 1 عدد(بڑے کیوبز کرلیں)
کینو، نارنگی، موسمی 2 عدد(قاشیں نکال لیں)
سردا 1کپ(کیوبز کرلیں)
آئسنگ شوگر 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
چند اسٹرابیری کے پیس اور چند کینو کی پھانکیں لے کر بلینڈر میں تھوڑے پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان لیں اور گودا الگ کرلیں۔ تمام پھلوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں ۔اب ایک تیز صاف چھری کی مدد سے سردا، کیوی، آم یا پپیتے کے چھلکے اتار کر انہیں الگ الگ پیالوں میں کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔ اس طرح سے کینو چھیل کر اس کے تمام چھلکے نکال دیں اور پھانکیں بھی علیحدہ کرلیں۔ لال ہرے سیب کے کیوبز اور اسٹرابیری کو آدھا کاٹ لیں۔ اب ایک بڑے باﺅل میں ہر پھل توازن سے ایک دوسرے پر ڈالتے جائیں تاکہ ہر کلر کے پھل نمایاں ہوجائیں۔ پھلوں میں اسٹرابیری اور کینو کا سیرپ اوپر سے ٹپکائیں اور آئسنگ شوگر ڈال کر کانٹے کی مدد سے مکس کریں۔ خوبصورت سے کرسٹل باﺅل میں پیش کریں اور چند قطرے لیموں کے رس کے ٹپکادیں۔

Posted on May 17, 2011