ساگ گوشت

اشیاء:
گوشت آدھاکلو
پالک آدھا کلو
سویا دو گٹھی
میتھی چھ عدد (چھوٹی گٹھی)
ہری مرچ چار عدد (ثابت)
مکھن یا بالائی ایک چائے کا چمچہ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
ادرک لہسن ایک کھا نے کا چمچہ (پسا ہوا)
گھی ایک کھانے پکانے والا چمچہ

ترکیب:
ایک دیگچی میں سارا ساگ اچھی طرح سے دھونے کے بعد باریک کاٹ کر گوشت، ہلدی، مرچ، نمک، ادرک، لہسن، ہرہی مرچ اور گھی ڈال کر بغیر پانی کے ہلکی آنچ پر چڑھا دیں، جب ساگ اور گوشت کا پانی سوکھ جائے تو مکھن یا بالائی ڈال دیں اوپر سے ہرا مصالحہ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ جب گھی اوپر آجائے تو سالن تیار ہے۔

Posted on Jul 02, 2011