اسپیشل آلو چاٹ

اسپیشل آلو چاٹ
اشیاء:
چنے 1 کلو
آلو چھوٹے 1/2 کلو
پیاز 3 عدد
ہری مرچیں حسب ذائقہ
کٹی لال مرچیں 2 چائے کے چمچ
چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ
دہی 3 پاﺅ
ٹماٹر 1 پاﺅ
املی 1/2پاﺅ(گاڑھا پیسٹ بنالیں)
سفیدزیرہ 1/2چائے کا چمچ(پسا ہوا)
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
آلوﺅں کو دھو کر ابال لیں پھرچھیل کر دو دو حصوں میں کاٹ لیں۔ چنے ابال کر رکھ دیں۔ دہی کو خوب پھینٹیں اب دہی میں پیازباریک چوبڈ کاٹ کر کے ڈالیں۔ پھر ٹماٹر بھی باریک کاٹ کر ڈالیں۔ہری مرچیں کتر کر ڈالیں اور پھر املی کا گاڑھا گودا ڈالیں، آخر میں چاٹ مصالحہ، نمک، کُٹی لال مرچیں اور زیرہ ڈال کر آلو شامل کردیں اور اچھی طرح تمام اشیا مکس کرلیں اب جس ڈش میں سرو کرنا ہو اس میں نکال کر گارنش کرکے پاپری کے ساتھ پیش کریں۔ مزیدار اسپیشل آلو کی چاٹ تیار ہے۔ افطار میں پیش کریں۔

Posted on May 17, 2011