اچار کے مصالحے والا قیمہ


اشیاء:
$قیمہ # ایک کلو (باریک)
$سفید زیرہ # چوتھائی چائے کا چمچہ
$نمک # حسبِ ذائقہ
$ادرک، لہسن # ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
$کلونجی # ایک چائے کا چمچہ
$ٹماٹر # آدھا کلو
$کڑی پتّہ # 6 پتّے
$ہری مرچ # 6 عدد (ثابت)
$لال مرچ # ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)
$ہلدی # آدھا چائے کا چمچہ
$پیاز # 2 عدد (درمیانی ڈلی باریک کٹی ہوئی)
$میتھی کے دانے # 6 عدد
$تیل # حسبِ ضرورت

ترکیب:
سب سے پہلے دیگچی میں تیل ڈال کر زیرہ، کڑی پتہ اور میتھی ڈال کر سیاہ کر لیں? جب سیاہ ہو جائے تو پیاز ڈال دیں? جب پیاز ہلکی براؤن ہو جائے تو اس میں ادرک، لہسن، مرچ اور ہلدی ڈال دیں? مصالحے کو ہلکا سا بھون کر قیمہ ڈال دیں، ساتھ میں ثابت لہسن، کلونجی، ٹماٹر اور ہری مرچ بھی ڈال دیں اور اچھی طرح سے بھون کر اتار لیں?

Posted on Feb 16, 2011