افغانی کباب


اشیاء:
$گائے کا قیمہ # ایک کلو (باریک پسا ہوا )
$ہری مرچ # ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
$ثابت کالی مرچ # ڈیڑھ چائے کا چمچہ (گدری گدری پسی ہوئی)
$پیاز # دو عدد (آملیٹ کی طرح باریک کٹی ہوئی)
$ٹماٹر # ایک کلو، ابال کر پیس لیں
$نمک # حسبِ ذائقہ
$تیل # ایک پیالی

ترکیب:
سب سے پہلے قیمہ میں کٹی ہوئی پیاز، آدھی ہری مرچ، کالی مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں پھر چار حصّے کر کے بڑے بڑے پیڑے بنا لیں? ایک بڑے اور پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں ذرا سی چکنائی لگا کر ان پیڑوں کو اچھی طرح سینک لیں، جب اچھی طرح سِک جائیں تو نکال کر ٹھنڈا کرلیں پھر باریک باریک قتلے کاٹ لیں، ایک دیگچی میں تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کرکے ابلے ہوئے ٹماٹر بقیہ ہری مرچ، کالی مرچ اور نمک ڈا ل کر اچھی طرح بھون کر اتار لیں، پھر جو قتلے کاٹ کر رکھے ہوئے ہیں انہیں فرائنگ پین میں تل کر ٹماٹروں والی دیگچی میں پھیلا کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں?

Posted on Feb 16, 2011