انڈا سیخ کباب

انڈا سیخ کباب
اشیا:
گوشت ایک کلو
انڈے آٹھ عدد
گھی آدھا کلو
لونگ،چھوٹی الائچی پانچ عدد
سرخ مرچ حسب ذائقہ
کالی مرچ دوماشے
پیاز چار عدد
ادرک دو تولہ
دھنیا(پسا ہوا) دو تولہ
نمک حسب ذائقہ
دہی ایک پاﺅ
ترکیب:
انڈوں کو سخت ابال کر ان کے چھلکے اتارنے کے بعد سفیدی کے پتلے پتلے چھلے کاٹ کر رکھ لیں۔ گوشت کے پارچوں کو ادرک کے عرق، دہی ، پیاز، نمک اورتھوڑا سا گھی لے کر خوب اچھی طرح سرخ کرلیں۔ پھر پتیلی میں دھنیا اور پانی ڈال کر گلایئے اور آدھا مصالحہ جو پانی کے ساتھ پیسا گیا ہو، اس مرکب میں شامل کرکے اس کو پکنے دیں۔ اب گوشت کے پارچے سیخوںپر اس طرح چڑھائےے کہ ہر پارچے کے پیچھے انڈے کی سفیدی کا ایک چھلا ہو، باقی پیاز پیس کر ان پر مل دیں۔ اوپر سے گھی ٹپکاتے رہیں اور ہلکے کوئلے پر سیک لیں ۔ گوشت کو نرم کرنے کے لئے گوشت پر ہلکا ہلکا پانی بھی لگایا جاسکتا ہے۔

Posted on May 27, 2011