انڈے والی چا نپ

اشیاء:
$چانپ# آدھا کلو
$انڈے# دو عدد
$لونگ# چا ر عدد
$گرم مصالحہ# آدھی چھٹانک
$گھی # ایک پائو
$لہسن (پسا ہو ا)# آدھی پوتھی
$میدہ# دوکھانے کے چمچے
$نمک# حسب ذائقہ
$سرخ مرچ# حسب ذائقہ

ترکیب :
انڈے والی چانپ کی تیاری نہایت آسا ن ہے .اس کے لئے آپ سب سے پہلے پتیلی میں چار پیالی پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور اس میں چانپ تھو ڑا سا نمک ،دو لونگ اور لہسن ڈال دیں .اسے تیز آنچ پر پکائیں .جب گوشت گل جا ئے تو پتیلی کو چولہے سے اُتار دیں .انڈوں کی زردی اور سفیدی میں پسا ہو ا گرم مصالحہ تھوڑا سا نمک ،میدہ اور لال مرچ ملا کر آمیزہ بنا لیں .اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چانپ آمیزہ لگا کر تلتے جا ئیں .
سلاد کے ساتھ یا ٹماٹو کیچپ کے سا تھ گرم گرم نوش فرمائیں .

Posted on Feb 16, 2011