انڈے والی چا نپ

انڈے والی چا نپ
اشیاء:
چانپ آدھا کلو
انڈے دو عدد
لونگ چا ر عدد
گرم مصالحہ آدھی چھٹانک
گھی ایک پاو
لہسن (پسا ہو ا) آدھی پوتھی
میدہ دوکھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ

ترکیب :
انڈے والی چانپ کی تیاری نہایت آسا ن ہے ۔اس کے لئے آپ سب سے پہلے پتیلی میں چا ر پیالی پانی ڈال کرچولہے پر چڑھا دیںاور اس میں چانپ تھو ڑا سا نمک ،دو لونگ اور لہسن ڈال دیں ، اسے تیز آنچ پر پکائیں ۔جب گوشت گل جا ئے تو پتیلی کو چولہے سے اُتار دیں ۔انڈوںکی زردی اور سفیدی میں پسا ہو ا گرم مصالحہ تھوڑا سا نمک ،میدہ اور لال مرچ ملا کر آمیزہ بنا لیں ۔اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چانپ آمیزہ لگا کر تلتے جا ئیں ۔سلاد کے ساتھ یا ٹماٹو کیچپ کے سا تھ گرم گرم نوش فرمائیں ۔

Posted on May 27, 2011