ایپل پائی

ایپل پائی
اشیا:
سیب 250گرام
سوجی ایک بڑا چمچ
مکھن 25گرام
بادام کی گریاں دس عدد
دارچینی 10گرام
کشمش 10گرام
ڈبل روٹی کا چورا ایک چمچ
آٹا حسب ضرورت
ترکیب:
ایک روٹی کی مقدار کے مطابق آٹا گوندھ کر رکھ لیں۔بادام کی گریاں گرم پانی میں بھگو کر اس کا چھلکا اتار یں اور گریاں باریک کاٹ لیں۔سیب چھیل کر قتلے کاٹیں اور بیج نکال دیں۔پھر اس میں ،بادام،دار چینی ،سوجی،کشمش،اور چینی ملا کر مکس کرلیں۔اس کے بعد پانی والے برتن میں مکھن لگائیں اور تھوڑی سی سوجی چھڑک کر اس کے ساتھ ہی ٹارٹ سے تیار شدہ آمیزے کی روٹی بیل کر برتن میں رکھیں،اس پر ڈبل روٹی کا چورا چھڑک کر سیب والا آمیزہ ڈال کر سطح برابر کردیں۔

Posted on May 27, 2011