بکرے کے گوشت کا پلاﺅ

بکرے کے گوشت کا پلاﺅ
اشیاء:
گوشت ایک کلو
چاول ایک کلو
گھی ایک پاﺅ
پیاز ایک پوتھی
لہسن ایک پوتھی
ادرک ایک گانٹھ
گرم مصالحہ دو چھٹانک
خشک دھنیا دو چھٹانک
سونف دو چھٹانک

ترکیب:
پتیلی میں گوشت کے پارچے، پانی ، نمک،آدھا ثابت لہسن، سونف،خشک دھنیا، گرم مصالحہ اور ادرک کے ٹکڑے کی یخنی تیار کرکے چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ لیں۔ پھر گھی کڑکڑا کر اس میں پیاز باقی گرم مصالحہ (ثابت) ڈالیں اور جب پیاز لال ہوجائے تو گوشت کے ٹکڑے مع پسا ہوا آدھا لہسن ڈال کر بھونین جس کے دوران یخنی ایک ایک چمچہ کرکے ڈالتے جائیں۔ پھر چاول اس یخنی میں ڈال دیں اور انہیں پانی دے کر گلا لیں۔

Posted on May 28, 2011