بکرے کے تلے ہوئے گردے


اشیاء:
$گردے # بارہ عدد (دو دو ٹکڑے کرلیں)
$لال مرچ # آدھا چائے کا چمچہ (کُٹی ہوئی)
$کالی مرچ # آدھا چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)
$ادرک، لہسن # ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
$نمک # حسب ذائقہ
$ہرا دھنیا # ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
$ہری مرچ # دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
$لیموں # دو عدد
$تیل # آدھی پیالی

ترکیب:
سب سے پہلے گردوں کو لہسن اور نمک کے پانی کے ساتھ اچھی طرح سے دھو لیں?
پھر ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گردے، ادرک، لہسن اور نمک ڈال کر ڈھانک دیں?
جب گردوں کا پانی خشک ہو جائے تو سارا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اوپر سے لیموں چھڑک دیں?

Posted on Feb 16, 2011