بیف کا س بونڈ

بیف کا س بونڈ
اشیاء:
ران کا گوشت تین کلو (بغیر ہڈی کے)
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا پیس لیں
شہد آدھی چھٹانک
آلو بارہ عدد(درمیانے سائز کے)
سیاہ مرچ آدھا چمچ
کچری پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ
خشک آلو بخارے ایک پیالی
براﺅن چینی آدھی چھٹانک
سیم کی پھلی بارہ عدد

ترکیب:
گوشت چھری کانٹے سے گود کر کچری پاﺅڈر اچھی طرح لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد فرائی پین میں گوشت کو اس کی چربی میں ہلکا براﺅن کرکے تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے رکھ دیں۔ ہلکی آنچ پر گوشت گل جائے تو اتار کر ٹھنڈا کرکے فریج میں رکھ دیں۔ دوسرے دن پیش کرنے سے قبل گوشت پتلے لمبے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ اس پر سیاح مرچ، دار چینی، شہد ، براﺅں چینی مکس کرکے چھڑک دیں۔ معمولی پانی چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ پکائیں۔ گوشت کے ٹکڑے ایک طرف کرکے آلو، سیم کی پھلی اور خشک آلو بخارے کی تہہ درتہہ رکھیں۔ سرکہ ڈال کر نصف گھنٹہ ہلکی آنچ پر دم پخت کرلیں۔ بیف کا س بونڈتیار ہے۔

Posted on May 28, 2011