بیف روسٹ


اشیاء:
$گائے کا گوشت # دو کلو (ثابت ٹکڑا، چربی صاف کرلیں)
$سرکہ # چار کھانے کے چمچے
$ادرک # دو کھانے کے چمچے (پسی ہوئی)
$کالی مرچ # ایک کھانے کا چمچہ
$لیموں # چار عدد
$نمک # حسب ذائقہ
$تیل # کھانے کے چار چمچے

ترکیب:
سب سے پہلے گوشت دھو کر ہاتھ سے سارا مصالحہ اچھی طرح لگا لیں، پھر ایک کانٹے سے گوشت کو اچھی طرح سے گوندھیں تاکہ مصالحہ گوشت کے اندر تک چلا جائے? پھر گوشت کو دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں?
ایک بڑی دیگچی میں آدھی دیگچی سادہ پانی ڈال کر مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال دیں، پانی اتنا ہو کہ گوشت ڈوب جائے، ہلکی آنچ پر ڈھانک کر پکنے دیں?
جب پانی سوکھنے لگے تو تیل ڈال کر ہلکی آنچ کر دیں? اِس کو تقریباََ تین چار گھنٹے تک پکانا ہوگا?

Posted on Feb 16, 2011