بھنا ہوا مغز

بھنا ہوا مغز
اشیاء:
بکرے کا مغز دو عدد
پیاز دو عدد (باریک کتری ہوئی)
سرخ مرچ حسب پسند
خشک دھنیا ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
لہسن دو جوئے
ادرک ایک چھوٹی ٹکڑا
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
پیاز دو عدد
گھی دو بڑے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ایک گٹھی

ترکیب:
مغز کو کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ پھر اتار کر اچھی طرح صاف کرلیں۔ ہر مغز کو چار حصوں میں تقسیم کریں۔ ادرک، لہسن، مرچ،دھنیا ، لونگ کو آدھا چمچہ پانی ڈال کر باریک پیس لیں۔ مغز کو اس پسے ہوئے مصالحے میں لپیٹ لیں۔ گھی میں پیاز سرخ کرلیں۔ پھر اس میں مغز ڈال کردس منٹ تک بھونیں۔ پھر ایک کپ پانی ڈال دیںاور نمک اور کترا ہوا باریک ہرا دھنیا شامل کرکے ہلکی آنچ پر خشک کرلیں۔ نہایت لذیذ بھنا ہوا مغز تیار ہے۔

Posted on May 28, 2011