چائینز تکے

چینی تکے
اشیاء:
گوشت ایک کلو
لونگیں نوعدد
چھوٹی الائچی آٹھ عدد
لال مرچیں تین تولہ
دہی حسب ضرورت
گھی ڈیڑھ پاو¿
کالی مرچیں نو عدد
پیاز آدھا کلو
خشک دھنیا تین چٹکی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کے پارچے تیز آنچ پر تل کر لال کرلیجئے ، پھر ان پر ادرک کا عرق اور نمک لگائیں۔ اب باریک کتری ہوئی پیاز گھی میں لال کریں اور اس میں دہی ملادیں۔اب اس مکسچر کو گوشت کے ساتھ ملا کرپتیلی میں خوب بھونیں۔تھوڑا سا پانی بھی ڈال لیں۔ جب پانی اور دہی خشک ہوجائیں توخشک دھنیا تھوڑے سے پانی کے ساتھ شامل کردیں۔کچھ دیر بعد پارچے گل جائیں گے۔ انہیں پتیلی سے نکال لیجئے۔ ہر پارچہ جدا جدا گھی میں تلئے اور سیخ پر چڑھائیں ، آگ پر پختہ کریں، اس طرح یہ نرم ہوجائیں گے۔


Posted on Jun 02, 2011