ڈنر برگر

ڈنر برگر
اشیاء:
قیمہ 1 کلو
سرکہ 1\4کپ
پیاز(چوپڈ) 1\4 کپ
واسٹر شائر ساس 1 کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
ٹماٹر، کھیرا، بندگوبھی حسب پسند
بن(توے پر سینک لیں) حسب ضرورت
ترکیب:
ایک بڑے پیالے میں قیمہ، سرکہ، پیاز، واسٹر شائر ساس، نمک، کالی مرچ اور ادرک لہسن کا پیسٹ اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس کے کباب تیار کرکے تیل گرم کرکے فرائی کرلیں۔ بن میں کباب، کھیرا، بند گوبھی اور ٹماٹر کی ڈریسنگ کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 25, 2011