لذیذ کباب


اشیاء:
$قیمہ # ایک کلو
$خشخاش # 2 چائے کے چمچے
$چنے # 4 کھانے کے چمچے(بھنے ہوئے)
$پپیتہ # آدھا پاؤ(چھلکے سمیت)
$دار چینی # ایک چھوٹا ٹکڑا
$جائفل # ایک چھوٹا ٹکڑا
$بادامی گری # 20 گرام
$پیاز # 4 عدد
$لونگ # 8 عدد
$چھوٹی الائچی # 10 عدد
$کالی مرچ # ایک کھانے کا چمچہ
$بڑی الائچی # 3 عدد
$دھنیا(پساہوا) # ایک کھانے کا چمچہ
$زیرہ سفید # آدھا چائے کا چمچہ(پساہوا)
$سونف # آدھا چائے کا چمچہ
$ادرک # ایک چھوٹا ٹکڑا
$نمک # حسب ذائقہ
$سرخ مرچ # حسب ذائقہ
$گھی # حسب ضرورت

ترکیب:
قیمہ میں نمک اور مذکورہ بالا تمام اشیاء پیس کر ملا کر دو گھنٹے رہنے دیں? پھر اس کی ٹکیاں بناکر توے پر گھی میں تل لیں? کباب ایک پلیٹ میں رکھ کر سلاد کے ساتھ سجا کر رکھیں اور دسترخوان کی زینت بنائیں? یاد رہے یہ ترکیب نہایت ہی لذیذ کبابوں کی ہے? اس کا نام بھی لذیذ کباب ہے? یہ کباب بمبئی میں زیادہ پسند کئے جاتے ہیں?

Posted on Feb 16, 2011