
مصالحے دار گوشت
اشیاء:
	گوشت			ایک کلو 
	دہی 				ایک پاﺅ 
	گھی 				ایک پاﺅ
	پیاز				ایک پاﺅ
	لہسن 				دو چائے کے چمچے(پسا ہو ا )
	ادرک 				دو چا ئے کے چمچے(پسا ہو ا )
	ثابت لال مرچ 			چھ عدد
	ہلدی 				آدھا چا ئے کا چمچہ
	سفیدزیرہ 			ایک چا ئے کا چمچہ
	ہری مرچ 			پانچ عدد
	بڑی الائچی			چا ر عدد
	نمک 				حسب ذائقہ
ترکیب:
	ایک پتیلی میں گھی گرم کریں ۔زیرہ اور لا ل مرچ ڈال کر تل لیں ۔اب صاف کر کے دھلا ہو گوشت ڈال دیں ۔ اب تمام مصالحے اور پھینٹی ہو ئی دہی ڈال کر خو ب بھون لیں ۔جب گوشت بادامی رنگ کا ہوجائے تو دھیمی آنچ کر دیں اور ایک کپ پانی ڈا ل کر دم دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جا ئے ۔مزیدار مصالحے دار گوشت تیار ہے۔ 					
Posted on Jun 17, 2011







سماجی رابطہ