مٹن دو پیاز

مٹن دو پیاز
اشیاء:
بکرے گا گوشت 1 کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے(کچلے ہوئے) 10عدد
ادرک(باریک کٹی ہوئی) 2 کھانے کے چمچے
پیاز(موٹی کٹی ہوئی) ڈیڑھ کلو
ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچ
سفید زیرہ 1 کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچیں 10 عدد
تیز پات 2 عدد
دار چینی ایک سے دو انچ کا ٹکڑا
ثابت کالی مرچیں ا8 عدد
بڑی الائچی 3سے 4 عدد
دہی 1پیالی
تیل تین چوتھائی پیالی
ترکیب:
گوشت میں نمک، ادرک، لہسن، پیاز، دھنیا، زیرہ، لال مرچیں، تیزپات، دار چینی، کالی مرچیں، بڑی الائچی، دہی اور تین سے چار کھانے کے چمچے تیل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔گوشت کو دیگچی میں ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں پھرآنچ ہلکی کرکے اتنی دیر تک پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔گوشت کو اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ نظرآنے لگے ۔ تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر پکا کر چولہے سے اتار لیں۔

Posted on May 26, 2011