ملائی کباب

ملائی کباب
اشیاء:
قیمہ 1کلو
ادرک لہسن(پسا ہوا) 1کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ(پسی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ(پسا ہوا) ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کچا پپیتا(پسا ہوا) 2کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) آدھی گٹھی
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی) 8 عدد
ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد
انڈے 2 عدد
فریش کریم 1/2پیالی
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ڈبل روٹی کو ایک پیالی دودھ میں دس منٹ تک بھگودیں۔ پھر دودھ سے نکال کر لکڑی کے چمچ سے دبادبا کر اچھی طرح نچوڑ لیں۔نچوڑی ہوئی سلائس کو ادرک، لہسن،نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، پپیتا، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچوں کے ساتھ قیمہ میں اچھی طرح ملالیں۔ قیمے میں فریش کریم ملا کر لمبے لمبے کباب بنالیں۔ لکڑی کی سیخوں پر لگا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔تیل گرم کرکے کبابوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر گولڈن فرائی کرلیں۔پلیٹ میں سجا کر پیاز کے لچھوں اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011