مٹن لیگ روسٹ

اشیاء:
بکرے کی ران ڈیڑھ کلو (ہڈی کو توڑ دیں)
ادرک، لہسن ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
سویا ساس تین کھانے کے چمچے
لیموں چار عدد
سِرکہ دو کھانے کے چمچے
سفید زہرہ (بھناہوا) ایک چائے کا چمچہ پیس لیں
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسبِ ذائقہ
گھی/ تیل تین کھانے کے چمچے

ترکیب:
ران کو خوب صاف دھو کر سارا مصالحہ اچھی طرح سے لگا دیں اور کانٹے کے ساتھ گودیں اور ڈیڑھ گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ پھر ایک دیگچی میں گوشت رکھ کر ڈھانک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔جب پانی سوکھنے لگے تو تیل ڈال دیں اور اگر گوشت کم گلا ہو تو تھوڑا سا گرم پانی اور ڈال دیں، پھر آدھے گھنٹے کے لئے دم پر رکھ دیں۔ڈش تیارہے۔

Posted on Jul 04, 2011