پائے


اشیاء:
$پائے # ایک کلو
$گھی # تین چھٹانک
$ہلدی # دو تولے(پسی ہوئی)
$لونگ،الائچی # چار،چار ماشے
$دہی # آدھ پاؤ
$ہرا دھنیا # ایک گڈی
$کالی مرچ # 8 ماشے
$پیاز # آدھ پاؤ
$نمک # حسب ذائقہ
$مرچ # حسب ذائقہ
$ادرک # ڈھائی چھٹانک

ترکیب:
پکانے کے لئے پہلے پائے کو ایک پتیلی میں ڈال کر تھوڑا سا نمک، دو الائچی، لونگ ڈال کر خوب ابال لیں? جب یہ گل جائے تو ان کی ہڈیوں کو علیحدہ کرلیں? مگر ہڈیوں کا گودا نکال لیں? گھی میں پیاز سرخ کرکے الگ نکال لیں? اب اسی گھی میں ہلدی ڈال دیں، دو لونگ، دو الائچی پھی ڈال دیں? اس کے بعد پایوں سے نکالے ہوئے گوشت کو ڈال کر بھونیں، پھر پانی ڈال کر بقدر ضرورت نمک ملا کر پکائیں? جب شوربہ کم ہوجائے تو تلی ہوئی پیاز میں گرم مصالحہ ، لونگ ، الائچی، کالی مرچیں پیس کر شامل کردیں? ہرا دھنیا کاٹ کر چھڑک دیں? ذرا سا کیوڑہ بھی ڈال دیں?

Posted on Feb 16, 2011