قیمہ بھرے ٹماٹر



اشیاء:
$ٹماٹر # آٹھ عدد (بڑے سائز کے)
$ادرک، لہسن # ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
$لال مرچ # ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)
$ہلدی # آدھا چائے کا چمچہ
$کلونجی # آدھا چائے کا چمچہ
$میتھی کے دانے # آٹھ عدد
$لیموں # # دو عدد
$پیاز # بڑی ڈلی (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی)
$نمک # حسبِ ذائقہ
$قیمہ # آدھا کلو (باریک کیا ہوا)
$ہرا دھنیا # ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
$ہری مرچ # چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
$تیل # تین پیالی

ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر قیمہ اور سارے مصالحے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں، جب قیمہ اور مصالحے کا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر اتار لیں? ٹھنڈا ہو جائے تو لیموں کا رس چھڑک دیں?
اب ایک ایک ٹماٹر کو لے کر اُس کے اوپر والا حصہ باریک کاٹ لیں? اندر سے گودا نکال لیں? جب ٹماٹر اندر سے خالی ہو جائے تو مصالحہ ملا ہوا قیمہ اندر بھر دیں? دوبارہ سے کٹا ہوا ٹماٹر لگا کر دھاگے سے مضبوط باندھ دیں?
جب سارے ٹماٹر بھر جائیں تو کڑھائی میں تیل گرم کریں? ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کریں? جب براؤن ہونے لگیں تو نکال کر ایک دیگچی میں پھیلا کر رکھتے جائیں، ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں?

Posted on Feb 16, 2011