قیمہ کی کچوریاں



اشیاء:
$قیمہ # آدھا کلو
$پیاز # دو عدد
$ہر ادھنیا # ایک گٹھی
$ادرک لہسن(پساہوا) # ایک کھانے کا چمچ
$لال مرچ(پسی ہوئی) # ایک چائے کا چمچہ
$کالی مرچ(پسی ہوئی) # آدھا چائے کا چمچہ
$نمک # حسب ذائقہ
$تیل # ایک کھانے کا چمچہ
$لیموں # دو عدد
$آٹا # ایک کلو
$اجوائن # چائے کا چوتھائی چمچہ
$کھانے کا سوڈا # آدھا چائے کا چمچہ

ترکیب:
سب سے پہلے آٹے میں اجوائن، نمک اور سوڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور کسی گیلے کپڑے سے ڈھانک کر تقریباََ پندرہ منٹ کےلئے رکھ دیں? پھر ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ساتھ ڈال دیں ساتھ میں نمک، ادرک لہسن اور مرچ ڈال دیں، جب پانی خشک ہوجائے تو ہلکا سا بُھون کر، ہری مرچ اور ہر ا دھنیا ڈال دیں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں پھر اچھی طرح مکس کرلیں، ٹھنڈا ہونے دیں? اب آٹے کا چھوٹا سا پیڑا لے کر ہاتھ گیلا کرلیں، پھر پیڑے کو پھیلا کر تھوڑا سا قیمہ رکھ کر چاروں طرف سے بند کردیں، ذرا سا دبا کر کچوری کی طرح پھیلا لیں? کڑھائی میں تیل گرم کریں? جب خوب گرم ہوجائے تو آنچ ہلکی کرکے کچوریاں تلنا شروع کریں? جب تل جائیں تو نکال کر چھلنی میں اخبار بچھا کر اوپر رکھتے جائیں تاکہ تیل جذب ہوجائے?

Posted on Feb 16, 2011