قیمے کی چٹنی

قیمے کی چٹنی
اشیاء:
قیمہ 1کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن (پسا ہوا) 2کھانے کے چمچ
پیاز(باریک کٹی ہوئی) 1 عدد درمیانی
لال مرچ (پسی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
ہلدی(پسی ہوئی) 1 چائے کا چمچ
سفید زیرہ 1 کھانے کا چمچ
ناریل (پسا ہوا) 4 کھانے کے چمچ
املی گا گاڑھا رس 2 پیالی
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) ایک گٹھی
پودینہ(باریک کٹا ہوا) ایک گٹھی
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی) 6سے 8 عدد
کوکنگ آئل 1 پیالی
ترکیب:
دیگچی میں کوکنگ آئل ڈال کر ہلکا سا گرم کرکے پیاز کو سنہری فرائی کرلیں۔ ادرک، لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ کے لیے ہلکا سا فرائی کرلیں۔ قیمہ، نمک، لال مرچ اور ہلدی شامل کردیں۔ اچھی طرح ملا کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ سفید زیرہ، ناریل، ہرادھنیا، پودینہ اور ہری مرچیں اچھی طرح ملائیں۔ پھر املی کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے۔حسب پسندگارنشنگ کرکے سرو کریں۔

Posted on May 26, 2011