رین ڈینگ

اشیاء:
بیف آدھا کلو
ادرک ایک ٹکڑا
ہری پیاز چھ عدد
لونگ چھ عدد
ناریل ایک عدد
پیاز ایک عدد
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:
گوشت کو دھو کر صاف کرلیں اور گوشت کے ٹکڑوں میں ہری پیاز اور ادرک ، لہسن پیس کر ملادیں اور پھر تمام خشک مصالحے بھی ملادیں۔ پیاز کاٹ کر رکھ دیں۔ ناریل کو تقریباََ تین چمچ کے برابر کش کرلیں اور باقی ناریل کو ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر بلینڈ کی مدد سے دودھ بنالیں۔ ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کرکے پیاز اور لونگ ڈال کر بھون لیں۔ پھر مصالحہ لگا گوشت ڈال کر بھونیں جب اچھی طرح بھون لیں تو ناریل شامل کردیں، اور پھر ڈھکن ڈھک دیں اور تھوڑی دیر بعد بھنا ہوا ناریل ڈال دیں۔ جب گوشت گل جائے تو ہر ا دھنیا چھڑک کر ایک خوبصورت رقاب میں نکال دیں۔ اور اسے چاولوں کے ساتھ لذت لے کر کھائیں۔ اگر چاہیں تو رقاب کے اوپر سجاوٹ کے لئے پیاز اوپر سے کاٹ کر بھی ڈال سکتے ہیں۔

Posted on Jun 27, 2011