ثابت ران

اشیاء:
بکرے کی ران ایک کلو
سرکہ چائے کی ایک پیالی
کالی مرچ ایک پاﺅں
ادرک آدھی چھٹانک
گھی آدھ پاﺅں
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:
گوشت کا ٹکڑا یا ران کو کاٹنے کے سے پہلے اچھی طرح دھولیں ،اب ادرک کو باریک پیس لیں۔اس میں کالی مرچ اور نمک پیس کر ملادیں ۔یہ سب مصالحہ سرکے میں ملا دیں ،سرکہ ران پر اچھی طرح ملا دیں،اور ایک دو گھنٹے کے لئے ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔پھر ایک دیگچی میں گھی ڈال کر اس پر ران یا گوشت کاٹکڑا ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر سرخ ہونے دیں ۔جب سرخ ہوجائے تو اس میں پانی ڈال دیں۔اتنا پانی ڈالیں کہ وہ ٹکڑا گل جائے ۔گلنے پر اسے دوبارہ سرخ کریں اور نکال کر ثابت کا ثابت ہی پیش کریں ۔
نوٹ :اگر آپ کو ران میسر نہ ہو تو ایک کلو کا گوشت کا ٹکڑا بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

Posted on Jul 02, 2011