سادہ سیخ کباب


اشیاء:
$قیمہ # ڈیڑھ کلو
$دہی # ایک پاؤ
$گھی # آدھا پاؤ
$گرم مصالحہ # ایک کھانے کے چمچہ(پسا ہوا)
$خشک انجیر # 50گرام
$پیاز(بڑی) # 4عدد
$چنے # آدھا پاؤ(بھنے ہوئے)
$لال مرچ # 50گرام(ثابت)
$نمک # حسب ذائقہ

ترکیب:
قیمے کو باریک پیس لیں، پھر گرم مصالحہ، انجیر ، نمک، چنے اور لال مرچ کو ملا کر خوب باریک پیس لیں? پسے ہوئے قورمے اور پسے ہوئے مصالحوں کا آمیزہ سا بنالیں? اس آمیزے میں دہی ملاکر خوب اچھی طرح ملالیں? اس کے بعد اس مرکب میں گھی گرم کرکے ملادیجئے اور مرکب کو ایک بار پھر ملائیں? یہاں تک کہ یک جان ہوجائے? پھر اسے سیخوں پر چڑھا کر دھاگہ اوپر لپیٹ لیں اور دھیمی آنچ یا کوئلوں پر سیک لیں? ٹماٹر کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ سیخ کباب کا لطف دوبالا کریں?


Posted on Feb 16, 2011